نئی دہلی،19اکتوبر(یواین آئی)راجستھان حکومت نے کالے ہرن کے شکار کے
معاملے میں بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو بری کئے جانے کےخلاف سپریم کورٹ
میں خصوصی عرضی(ایس ایل
پی)دائر کی ہے۔ ریاستی حکومت کی اپیل پر دیوالی کے بعد سماعت کئےجانے کا امکان ہے۔ جودھپور ہائی کورٹ نے گزشتہ 25جولائی کو کالے ہرن کے دو معاملوں سے سلمان خان کو بری کردیا تھا۔